وزرائے خارجہ

چین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کا کثیر جہتی امور میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق

بیجنگ (گلف آن لائن) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے جرمنی کی نو تعینات وزیر خارجہ اینالینا بیلبرک کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی ۔
وانگ ای نے کہا کہ اس سال چین اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور یہ ایک اہم سال ہے،ہمیں دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کا بہترین انداز میں نفاذ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ چین اور جرمنی کو ہمہ جہت اسٹریٹجک شراکت داروں کے طور پر مشترکہ مفادات کے تعاون کی مثال، چین-یورپ تعلقات میں رہنما، بین الاقوامی تعلقات کی ایک نئی قسم کو فروغ دینے والے اور سماجی نظام میں اختلافات سے بالاتر ہو کرتعاون کرنے والے شراکت دار بننے پر زور دینا چاہیے تاکہ دوطرفہ تعلقات کی مثبت اور مستحکم ترقی کی راہنمائی کی جائے اور چین -جرمنی سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کو مزید مثبت رویے کے ساتھ خوش آمدید کہا جائے ۔

جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیلبرک نے کہا کہ جرمنی، چین کے ساتھ ایک مستحکم شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کو مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو مضبوط کرنے کا ایک موقع مانتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمنی ایک چین پالیسی پر عمل پیرا رہے گا۔
دونوں فریقوں نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کی تقریب کو شاندار انداز میں منعقد کرنے، چین-جرمن حکومتی مشاورت کے ساتویں دور کی تیاری، ڈاکنگ کو مضبوط بنانے اور مستقبل میں تعاون کی منصوبہ بندی کرنے پر اتفاق کرنے سمیت باہمی احترام کی بنیاد پر انسانی حقوق اور جمہوریت جیسے مسائل پر مساوی بات چیت کرنے، تعلیم، غیر سرکاری اور مقامی تبادلوں کو مزید مضبوط بنانے، سبز ترقی میں تعاون کو مضبوط کرنے نیز موسمیاتی تبدیلی اور گرین گورننس سے نمٹنے کے لیے تبادلوں کو مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے بات چیت میں کثیر جہتی امور میں تعاون کو مضبوط بنانے اور ایرانی جوہری مسئلے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں