امور ہانگ کانگ

امور ہانگ کانگ پر تیسرے  چین-امریکہ فورم کا انعقاد،چین-امریکہ تعلقات کے چیلنجز اور انتظام، عالمی اقتصادی بحالی پر تبا د لہ خیال

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)
امور ہانگ کانگ پر تیسراچین-امریکہ فورم ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔ فورم کا تھیم “اختلافات بالائے طاق اور تعاون کو ترجیح ” ہے۔ شرکاء نے چین-امریکہ تعلقات کے چیلنجز اور انتظام، عالمی اقتصادی بحالی، تجارت اور سرمایہ کاری، عالمی سپلائی چین، موسمیاتی تبدیلیوں  اور ثقافتی تبادلےسمیت امور پر  گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔چینی میڈ یا کے مطا بق  اجلاس میں شریک مندوبین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چین اور امریکہ کو دنیا کی دو بڑی طاقتوں کی حیثیت سے مشترکہ طور پر بین الاقوامی ذمہ داریاں  نبھانی چاہئیں اور عالمی امن اور ترقی کے فروغ کے لیے تاریخی کردار ادا کرنا چاہیے۔

ہانگ کانگ کی چائنا-یو ایس ایکسچینج فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین، فینگ گوجنگ نے فورم میں اپنی تقریر میں کہا، “ہم چین اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا سلسلہ دیکھ کر بہت حوصلہ مند ہیں، جن میں سیاسی اور کاروباری حلقوں کی ملاقاتیں اور تبادلے شامل ہیں۔  میری رائے میں،دونوں ملکوں کے مابین اعلیٰ سطحی رابطے کا مثبت رجحان نظر آ رہا ہے”

امریکہ اور چین تعلقات کی قومی کمیٹی کے چیئرمین سٹیو اورلینز نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریقوں کو مختلف شعبوں میں تعاون دوبارہ شروع کرنا چاہیے۔ وہ پختہ یقین رکھتے ہیں کہ امریکہ اور چین کے تعلقات کو خراب کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ  میں اس بات پر بھی قائل ہوں کہ ایک مثبت اور تعمیری امریکہ چین تعلقات کی ہر کوئی توقع کرتا ہے۔ یہ دونوں ملکوں کے عوام کے مفادات اور دنیا کے مشترکہ مفادات  میں بھی ہے”

اپنا تبصرہ بھیجیں