سیکرٹری اطلاعات (ن) پنجاب

عمران نیازی نے چار سال لالی پاپ کی سیل لگائی جو اب ختم ہو چکے ہیں’ عظمیٰ بخاری

لاہور( گلف آن لائن)مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چار سال بعد جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا واویلا عمران نیازی کا نیا لالی پاپ ہے ،عمران نیازی کو چار سال پہلے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا خیال کیوں نہیں آیا؟،جنوبی پنجاب محاذ کا سرغنہ خسرو بختیار چینی سکینڈل میں اربوں کی دیہاڑی لگاکر سائیلنٹ موڈ پر ہے ،

عمران نیازی نے چار سال لالی پاپ کی سیل لگائی جو اب ختم ہو چکے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران نیازی اور عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا،مسلم لیگ (ن)کا جنوبی پنجاب کے لئے بل آج بھی قومی اسمبلی کی فائلوں میں دبایا گیا ہے،

مسلم لیگ (ن)نے اپنے دور حکومت میں ہی پنجاب اسمبلی سے جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے کیلئے قرارداد منظور کرائی ،شہبازشریف نے پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کے بجٹ کا 35فیصد حصہ مقرر کیاشہبازشریف حکومت نے 35فیصد بجٹ جنوبی پنجاب پر لگایا ،عثمان بزدار کا جنوبی پنجاب کیلئے بجٹ صرف کاغذی کاروائی تک محدود رہا،شہبازشریف نے جنوبی پنجاب کی سکولز جانے والی بچیوں کیلئے ماہانہ ایک ہزار روپے وظیفہ مقرر کیا،

عثمان بزدار اتنا ظالم شخص ہے جس نے اپنے علاقے کی بچیوں کا ہی وظیفہ بند کردیا۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے عوام کی خیرخواہ نہیں دشمن جماعت بن کر سامنے آئی ہے ،جنوبی پنجاب کے بڑے سیاسی گھرانوں کے بھی اب شوق پورے ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں