عدم اطمینان

امریکی عوام کی اکثریت کا ملکی پالیسیوں پر عدم اطمینان

نیو یا رک (انٹرنیشنل ڈیسک) این بی سی پول کے مطابق 72 فیصد بالغ امریکی شہریوں نے کہا کہ ملک غلط سمت میں جا رہا ہے۔ امریکی شہریوں کے نزدیک غیر مقبول سیاستدانوں میں امریکی صدر جو بائیڈن، نائب صدر ہیرس اور ریپبلکن پارلیمانی رکن لیز چینی شامل ہیں۔

سروے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 70 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکہ پولرائزیشن کا شکار ہے ، حکومت ملک کو درپیش بڑے مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے اور اختلافات مزید بڑھیں گے ۔

اس کے علاوہ 76 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ جمہوریت خطرے میں ہے۔دریں اثنا فاکس نیوز کے تازہ ترین سروے کے مطابق اگر 2024 کے صدارتی انتخابات آج ہی منعقد ہوتے ہیں تو 60 فیصد ووٹرز بائیڈن کے علاوہ کسی دوسرے صدارتی امیدوار کی حمایت کریں گے اور صرف 36 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ بائیڈن کو ووٹ دیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں