چین کی منڈی

جرمن کمپنیوں کا چین کی منڈی پر بھرپور اعتماد

بیجنگ (گلف آن لائن)

جرمن اوورسیز چیمبر آف کامرس نے” کاروباری اعتماد” کے حوالے سے اپنا تازہ ترین سروے جاری کیا ۔ سروے کے مطابق چین میں فعال جرمن کمپنیاں اب بھی چینی مارکیٹ پر بھرپور اعتماد رکھتی ہیں اور چین میں مقامی سطح پر پیداوار کی جانب مائل ہو رہی ہیں۔ چینی میڈ یا نے بتا یا کہ
سروے نتائج کے مطابق، چین میں 60 فیصد جرمن کمپنیوں نے 2021 میں کاروباری ترقی کی ہے، اور پچاس فیصد سے زائد کمپنیاں 2022 میں بھی مسلسل ترقی اور منافع میں اضافے کی توقعات رکھتی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ چینی مارکیٹ جرمن کمپنیوں کے لیے سب سے اہم عالمی مارکیٹ کا درجہ رکھتی ہے، جس میں 71 فیصد سے زائد جواب دہندگان سرمایہ کاری بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مارکیٹ تقاضوں کی روشنی میں 33فیصد کمپنیوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ چین میں اپنی تکنیکی اور آپریشنل مہارت کو تیزی سے مقامی سطح پر لائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں