کراچی (گلف آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان امن کی جانب گامزن ہے جبکہ بھارت میں نفرت کی آگ بھڑک رہی ہے‘افغانستان کے امن سے خطے کی خوشحالی وابستہ ہے‘پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ‘دوستی ہر مشکل وقت میں آزمودہ ہے‘امن سے رہنے کے خواہش مند ہیں ۔
صدر ڈاکٹر علوی نے پیر کو پی این ایس طغرل اور سی کنگ ہیلی کاپٹرز کی شمولیت کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے، پاک چین دوستی ہر مشکل وقت میں آزمودہ ہے۔صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم امن کے ساتھ رہنے کے خواہش مند ہیں جبکہ افغانستان کے امن سے خطے کی خوشحالی وابستہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امن کی جانب گامزن ہے جبکہ بھارت میں نفرت کی آگ بھڑک رہی ہے۔ منصوبے سے ملک میں بحری جہاز کی صنعت کو بھی فروغ ملے گا‘صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کشمیر سے ہمارا دل کا رشتہ ہے ۔