شاہد خاقان عباسی

موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث عالمی سطح پر پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (گلف آن لائن) سابق وزیراعظم مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث عالمی سطح پر پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا،حکومت کی تاریخ میں سکینڈلز ہی سکینڈلز ہیں ، پاکستان کرپشن کے ایک سو اسی ممالک کی فہرست میں ایک سو چالیسویں نمبر پر آگیا ،ملک کے سارے چور کابینہ کے ٹیبل پر بیٹھے ہیں ، ملک کے احتساب کے دعویدار شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیا یا نکال دیا گیا، کوئی وزیر ایسا نہیں جو فیل نہ ہوا ہو ،سب کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں ،عوام تو پہلے ہی گھبرائے ہوئے تھے اب وزیراعظم بھی گھبرا گئے ہیں۔

منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آپ کے سامنے نام نہاد احتساب کے حالات ہر روز بگڑتے جارہے ہیں ،اسلام آباد کی تمام عدالتیں بند لیکن نیب کی عدالتیں کھلی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب کے بارے میں بات نہیں کروں گا کیونکہ انہیں کرونا ہوا ہے،اس ملک کے احتساب کے دعویدار شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیا یا نکال دیا گیا،اس حکومت کا خاصہ ہے جو آدمی آتا ہے نہ اسکا پتہ چلتا نہ ہی جو جاتا ہے اسکا پتہ چلتا ہے،کوئی وزیر ایسا نہیں جو فیل نہ ہوا ہو،ایک جگہ فیل ہوتے ہیں دوسرے جگہ لگ جاتے ہیں،اس سب کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ شہزاد اکبر بہت پریس کانفرنس کرتے تھے،ایک پریس کانفرنس کریں جس میں اپنے جانے کی وجوہات اثاثوں کی تفصیلات دیتے جائیں ،آپ کواپنے اثاثوں کا جواب دینا پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ چھ اکتوبر سے پہلے والے کاموں کا احتساب دینا پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی ایک پوری فوج ہے جس کا صرف پریس کانفرنسیں کرنا ہے،وزیراعظم نے کہا سڑکوں پر نکل آیا تو آپ کو چھپنے کا موقع نہیں ملے گا،عوام تو پہلے ہی گھبرائے ہوئے تھے اب وزیراعظم بھی گھبرا گئے ہیں انہوںنے کہا کہ اس حکومت کی تاریخ میں سکینڈلز ہی سکینڈلز ہیں ،چینی سے لیکر ادویات تک اربوں کے سکینڈلز ہیں۔

انہوںنے کہا کہ اس ملک کے سارے چور کابینہ کے ٹیبل پر بیٹھے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کونسی وزرات میں کرپشن کا اسیکنڈل نہیں ہے،ہر معاملے میں اربوں کے اسیکنڈل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آج پنجاب حکومت کے افسر پیسے دے کر نوکری حاصل کرتے ہیں ،پنجاب میں افسران ماہانہ پیسے دیے جاتے ہیں،ہر محکمہ میں کرپشن کی فہرست موجود ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں