شیخ رشید احمد

دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی اداروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، شیخ رشید

اسلام آ باد (گلف آن لائن) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی اداروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، بلوچستان کی ترقی اور ملکی سلامتی کامشن جاری رہےگا۔

جمعہ کو بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی جوانوں کی شہادت کی اطلاع پر دکھ ہوا، ملک کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر حملہ بدترین دہشت گردی ہے۔ وزیرداخلہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی اداروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، بلوچستان کی ترقی اور ملکی سلامتی کامشن جاری رہےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں