امریکی صدر

امریکی صدر کا بیجنگ اولمپکس کا سفارتی بائیکاٹ ناکام ہو گیا ، امریکی میڈیا

نیو یارک (گلف آن لائن)امریکی ویب سائٹ politico.Com پر شائع ہو نے والے مضمون میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کا 2022 کے بیجنگ اولمپکس کا سفارتی بائیکاٹ بے حد مشکل عمل ہے۔ اس کا مقصد تو چین میں “انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں”پر امریکی ناپسندیدگی کا اظہار کرنا بتایا گیا تاہم امریکی ایتھلیٹس کو اولمپکس میں شرکت کی اجازت ہے۔ ری پبلکن قانون سازوں اورانسانی حقوق کے حامیوں کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے ایک موثر اتحاد بنانے کا موقع ضائع کیا ہے جو بیجنگ کی توجہ حاصل کرے گا۔
اس بائیکاٹ میں اب تک صرف 9 ممالک شامل ہوئے ہیں ،

اس معمولی تعداد سے ایک موثر اتحادی بنانے والے امریکہ کی ساکھ مجروح ہوئی ہے اور واشنگٹن کو جغرافیائی سیاسی اثر و رسوخ کے تناظر میں شکست خوردہ سمجھا جانے لگا ہے۔
مضمون کے مطابق “سفارتی بائیکاٹ کے اتنی بری طرح ناکام ہونے کی وجہ یہ ہے کہ “امریکہ “اس کی قیادت نہیں کر رہا تھا بلکہ اس کی بجائے ” بائیڈن انتظامیہ” نے بے معنی اور چھوٹے موٹے معاملات میں ایک سال گزارا اور دنیا کو اعتماد اور تحفظ فراہم نہیں کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں