چین

چین، اسپرنگ فیسٹیول ایوننگ گالا 2022 کی تمام تیاریاں مکمل

بیجنگ (گلف آن لائن) ” اسپرنگ فیسٹیول ایوننگ گالا 2022″ کی پانچویں ریہرسل منعقد کی گئی ہے۔ چینی میڈ یا کے مطا بق اس وقت گالا نشریات کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور نئے سال کے موقع پر، یہ عالمی سامعین کے لیے ایک دلچسپ اور شاندار ثقافتی تقریب پیش کرے گا۔رواں سال کا گالا سی پی سی کے قیام کی صد سالہ تقریب، دیہی احیاء، ماحولیاتی تہذیب، سرمائی اولمپکس، اور چین کی ایرو اسپیس انڈسٹری جیسے اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ ٹیکنالوجی اور آرٹ کا گہرا انضمام بھی اس سال کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی ایک خاص خوبی ہے۔
31 جنوری کو چینی قمری 12ویں مہینے کے اخری دن کے موقع پر ” اسپرنگ فیسٹیول ایوننگ گالا 2022″ ملک بھر کے لوگوں کے ساتھ نئے سال کی گھنٹی بجائے گا تاکہ ایک خوشحال اور سدا بہار خوشگوار سال کا استقبال کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں