میر شکیل الرحمن

اراضی الاٹمنٹ کیس’ احتساب عدالت نے میر شکیل الرحمن کو بری کردیا

لاہو ر(گلف آن لائن) لاہور کی احتساب عدالت نے غیر قانونی اراضی کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں میر شکیل الرحمن سمیت 3 ملزمان کو بری کردیا ۔احتساب عدالت کے جج اسد علی نے غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں ملزمان کی بریت درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

فیصلے میں ملزم میر شکیل الرحمن، لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)کے سابق ڈائریکٹر جنرل ہمایوں فیض رسول اور سابق ڈائریکٹر لینڈ ڈیولپمنٹ بشیر احمد کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں