صوفیہ احمد

پاکستان میں صحافی انتہائی مشکل حالات میں فرائض سر انجام دیتے ہیں’ صوفیہ احمد

لاہور(گلف آن لائن)اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحافی انتہائی مشکل حالات میں اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں ، حکومت کو چاہیے کہ ان کی حفاظت کو یقینی بنائے تاکہ وہ بلا خوف و خطر معاشرے کے حقیقی مسائل سامنے لا سکیں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ لاہور پریس کلب کے سامنے رپورٹر کو قتل کر دینے سے صحافیوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو ہمارے معاشرے کے لئے اچھا نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ صحافی آئینہ دکھاتے ہیںاور انہیں کسی سے بھی ڈرنے اور خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ عوام ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے اس کیس میں تیزی سے پیشرفت کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا ہے جو بڑی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کے لئے سخت قانون سازی ہونا چاہیے کیونکہ صحافی طاقتور مافیاز کے خلاف آوا ز بلند کرتے ہیں اور غریبوں کا سہارا بنتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں