سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ سکھربینچ،عدالت نے محکمہ تعلیم کو نئے اساتذہ کی بھرتیوں سے روک دیا

سکھر(گلف آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم کو جے ایس ٹی کی سو فیصد براہ راست بھرتیوں سے روک دیا۔سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے بھرتیوں پر حکم امتناع جاری کردیا۔

وکیل سہیل کھوسو نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے سکھر بینچ نے محکمہ تعلیم کو بھرتیوں سے روک دیا ہے، کیوں کہ حکومت اپنے ہی نوٹیفکیشن سے انحراف کررہی ہے۔

وکیل نے کہاکہ حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پچاس فیصد بھرتیاں براہ راست ہونی تھیں جب کہ پچاس فیصد پرائمری اساتذہ کے پروموشن ہونے تھے لیکن سائیں سرکار اپنے ہی نوٹیفکیشن سے منحرف ہوگئی۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے 10 فروری کو جواب طلب کرلیا اور پٹیشن پر فیصلے تک جے ایس ٹی پر بھرتیوں کا عمل روکنے کا حکم جاری کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں