لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ کامیڈیکل داخلوں سے محروم طلبا کا میرٹ دوبارہ مرتب کرنے کا حکم

لاہور(گلف آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل داخلوں سے محروم طلبا کا میرٹ دوبارہ مرتب کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے یو ایچ ایس کو نمبر بہتر بنانیوالے طلبا کو میرٹ لسٹ میں دوبارہ شامل کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس شاہد جمیل خان نے فاطمہ ندیم کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔درخواستگزاروں کی جانب سے بیرسٹر ہارون دوگل سمیت دیگر وکلا پیش ہوئے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ کے جج کی ذمہ داری ہے، وہ ہر اس شہری کے بنیادی حقوق کا بھی تحفظ کرے۔ جس نے عدالت سے رجوع بھی نہ کیا ہو۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز تکنیکی بنیادوں پر درخواستگزار سمیت 27 طلبا کو داخلوں سے محروم کررہی ہے، میڈیکل داخلہ پالیسی میں شامل نکات آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔

فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 27 طلبا کی امپرووڈ نمبروں کیساتھ میرٹ لسٹ میں شامل کرنے درخواستیں بلاجواز خارج کی گئیں، انٹرمیڈیٹ اور اے لیول کے حتمی نتائج آنے کے بعد اس رزلٹ کو مزید بہتر بنانا ہر طالبعلم کا حق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں