افغان وزیر خارجہ

افغان وزیر خارجہ کی سکیورٹی اور پروٹوکول کے بغیر پیدل دفتر آنے کی ویڈیو وائرل

کابل(گلف آن لائن)افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی شدید برفباری میں سکیورٹی اور پروٹوکول کے بغیر پیدل دفتر آنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔میڈیرپورٹس کے مطابق طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد عبوری حکومت قائم کی گئی ہے۔ عبوری حکومت میں طالبان کے رہنما و سابق مذاکرات کار مولوی امیر خان کو وزیر خارجہ بنایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں برفباری کے دوران پروٹوکول اور سیکیورٹی کے بغیر پیدل دفتر آنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برفباری میں وزیر خارجہ اکیلے ہی پیدل دفتر آرہے ہیں اور ان کے ساتھ کوئی بھی سکیورٹی گارڈ یا حکام نہیں ہیں۔واضح رہے کہ ویڈیو میں واضح نہیں کہ یہ ویڈیو کب کی ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وزیر خارجہ کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں