صوفیہ احمد

پاکستان میں انصاف کا نظام مضبوط ،عدلیہ کو جلد انصاف فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے ‘ صوفیہ احمد

لاہور (گلف آن لائن) سینئر اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں انصاف کا نظام مضبوط ہونا چاہیے اور عدلیہ کو بھی جلد سے جلد انصاف فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے جبکہ متعلقہ انتظامیہ پر بھی لازم قرار دیا جائے کہ وہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروائے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بھی جرائم ہوتے ہیںمگر یہاں کا جسٹس سسٹم ایسا مضبوط ہے کہ کوئی ملزم بچ نہیں سکتا اور انصاف کے کٹہرے سے اس کو ضرور سزا ملتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہمارے عدالتی نظام کو اس طرح سے چلایا جا رہا ہے کہ ایک نسل اگر انصاف کے لئے عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹاتی ہے تو تیسری نسل تک جا کر اس کا فیصلہ ہوتا ہے ۔پاکستان کی تاریخ میں بہت سے ایسے کیسز موجود ہیں جن پر کمیشن بنا مگر اس کو عوام کے سامنے پیش نہیں کیا گیا اور اسی وجہ سے انصاف کی فراہمی میں تاخیر ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہا پاکستان میں انصاف کا ایک ایسا سسٹم قائم ہو کہ انصاف لینا والا ایک طرف سے داخل ہو تو دوسرے دروازے سے وہ انصاف لے کر نکل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں