آئی سی سی

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: قومی ٹیم کو واک کی اجازت مل گئی

دبئی ( گلف آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے گئی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو کرائسٹ چرچ میں واک کی اجازت مل گئی۔ذرائع کے مطابق آئسولیشن میں موجود ویمن اسکواڈ اب آئوٹ ڈور واک کر سکتا ہے، قومی اسکواڈ نیوزی لینڈ میں دس روز کی آئسولیشن مکمل کر رہا ہے۔نیوزی لینڈ پہنچنے پر اسکواڈ کی کوویڈ ٹیسٹگ کلیئر آئی جبکہ تین ارکان میں پہلے سے وائرس کے اثرات موجود تھے۔ذرائع کا کہنا کہ تین ارکان پاکستان میں کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ لئے قومی ویمن ٹیم تین روز قبل نیوزی لینڈ پہنچی تھی۔آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 4 مارچ سے 3 اپریل تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم 27 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا وارم آپ میچ کھیلے گی جبکہ دوسرا وارم آپ میچ 2 مارچ کو بنگلادیش کے خلاف کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 مارچ کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں