آرامکو

آرامکو کے چار فیصد حصص سعودی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کو منتقل کرنے کا فیصلہ

ریاض (گلف آن لائن)سعودی ارامکو کمپنی کے چار فیصد حصص مملکت کے پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کو منتقل کیے جا رہے ہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس امر کا اعلان سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سربراہ شہزادہ محمد بن سلمان نے کیا ۔محمد بن سلمان، جو کہ اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل کے چیئرمین کا عہدہ بھی رکھتے ہیں، نے بتایا کہ ارامکو کے حصص کی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کو منتقلی دراصل اس طویل المدتی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے تحت مملکت کی وژن 2030 کی روشنی میں قومی معیشت کی ری اسٹرکچرنگ کو سہارا دینا ہے تاکہ فنڈ کے اثاثہ جات کو 2025 کے اختتام تک 4 ٹریلین ریال تک لے جایا جائے۔

آرامکو کے حصص پبلک انوسٹمنٹ فنڈ منتقلی سے فنڈ کی مالیاتی حیثیت اور درمیانی مدت کے لیے انوسٹمنٹ فنڈ کی کریڈٹ ریٹنگ مضبوط ہو گی کیونکہ فنڈ کے مالی منصوبوں کا انحصار اثاثوں کی قمیت اور اثاثہ جات میں کی گئی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع پر ہے۔ولی عہد کے مطابق مملکت سعودی عریبئن آئل کمپنی (آرامکو)میں سب بڑی سٹیک ہولڈر ہے۔ پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کو آرامکو کے کچھ حصص منتقلی کے بعد مملکت آرامکو کے 94 فیصد حصص کی مالک رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں