نیر بخاری

اپنی نااہلی کا ملبہ اٹھارویں ترمیم پر ڈالنا مضحکہ خیز ہے، نیر بخاری

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے کہا ہے کہ اپنی نااہلی کا ملبہ اٹھارویں ترمیم پر ڈالنا مضحکہ خیز ہے۔اپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہاکہ وزیراعظم اور وفاقی وزراء کی اٹھارویں آئینی ترمیم پر مسلسل تنقید قابل مذمت ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپنی نااہلی کا ملبہ اٹھارویں ترمیم پر ڈالنا مضحکہ خیز ہے۔

نیر بخاری نے کہاکہ نااہل حکمران اپنی ناکامی اور نااہلی چھپانے کے لئے کبھی صدارتی نظام تو کبھی اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنے کے بیانات دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کو حقوق دیکر انہیں بااختیار بنایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ اٹھارہویں ترمیم کے خلاف بیانات صوبوں سے انکے آئینی حقوق چھیننے کے مترادف ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی اٹھارویں ترمیم کے خلاف تمام بیانات کو مسترد کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اٹھارہویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں