برف کے کھیلوں

سنکیانگ کے شہریوں کی برف کے کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت

بیجنگ (انٹرنیشنل نیوز) برف کے کھیلوں میں شہریوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے صدر مقام ارمچی میں برف کے کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا جس میں مقامی افراد کا بے حد جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے ۔

چینی میڈ یا کے مطا بق برف کے مجسموں کی نمائش ہو یا سکیٹنگ کا تجربہ ، مقامی افراد بھرپور انداز میں ان تمام سرگرمیوں میں شریک ہو رہے ہیں ۔

ارمچی کے تھیان شان پارک میں منجمد جھیل پر مقامی شہری سپیڈ سکیٹنگ، فگر سکیٹنگ اور سنو موبیلنگ سمیت برف کے مختلف کھیلوں کا تجربہ کرسکتے ہیں۔ ارمچی کے پیپلز پارک میں جشن بہار اور سرمائی اولمپکس کی تھیم پر بنائے گئے برف کے مجسمے اور مختلف ڈیزائنز کی خوبصورت لالٹینیں رات کے وقت روشنیوں میں ایک دلکش سماں پیش کرتی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پیپلز پارک میں لالٹین اور بر ف کے مجسموں کی نمائش دیکھنے والوں کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہوگئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں