عظمی بخاری

صحافیوں اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں پر گہری تشویش ہے’ عظمیٰ بخاری

لاہور( گلف آن لائن)مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہاہے کہ صحافیوں اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں پر گہری تشویش ہے ،ایف آئی اے نے دو روز قبل لاہور سے لیگی کارکن کو گرفتار کیا ،اسلام آباد سے صحافی محسن بیگ کو گرفتار کرلیاگیا،حزب اختلاف کی زبانیں بند کرنے کا فارمولہ ناکام ہورہا ہے ،جس شخص اور اس کی پارٹی کی زبانوں سے کوئی محفوظ نہیں رہ سکا اس سے تنقید برداشت نہیں ہوتی ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ سیاسی کارکنوں اور صحافیوں کی زبان بندی کرنا شرمناک فعل ہے ،کیا عمران خان مطلق العنان بادشاہ ہیں جن کے فیصلوں اور پالیسیوں پر کوئی تنقید نہیں کرسکتا،عمران خان یونانی دور کے بادشاہوں والے اختیارات کے خواہاں ہیں،اپنے ہر فیصلے پر یوٹرن لینے والا شخص قوم کا لیڈر کیسے بن سکتا ہے ،

ظل تباہی نے ملک کے طول و عرض کا حلیہ بگاڑ دیا ہے اور ابھی بھی خود کو آخری چوائس سمجھتے ہیں،عمران خان پاکستان کی تاریخ کے بزدل ترین اور کمزور ترین حکمران ثابت ہوئے ہیں،جو شخص سیاسی کارکنوں کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتا وہ نوازشریف کا مقابلہ کیسے کرسکتا ہے ،عمران خان سیاسی حکمران کم ڈکٹیٹر زیادہ بن چکے ہیں،ہر ڈکٹیٹر کی حکمرانی کا ایک مختصر دورانیہ ہوتا ہے انشاناللہ جلد عوام کی حکمرانی کا دور لوٹ آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں