بل گیٹس کی ملاقات

وزیراعظم سے بانی مائیکرو سافٹ بل گیٹس کی ملاقات، پولیو کے خاتمے اور دیگر اہم موضوعات پر بات چیت

اسلام آباد(گلف آن لائن) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاﺅ کےلئے پاکستان کی حکمت عملی متاثر کن رہی ہے، کورونا اور پولیو سے بچاﺅ کےلئے پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پولیو کے خاتمے اور دیگر اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے پولیو کے خاتمے کےلئے تعاون پر بل گیٹس سے اظہار تشکر کیا جبکہ ملاقات میں بل گیٹس کو کورونا سے نمٹنے کےلئے حکومت پاکستان کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ بانی مائیکرو سافٹ بل گیٹس نے کہا کہ کورونا سے بچاﺅ کےلئے پاکستان کی حکمت عملی متاثر کن رہی ہے، کورونا اور پولیو سے بچاﺅ کےلئے پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں