شاہدہ منی

مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر طویل خاموشی سے ثابت ہو گیا عالمی ضمیر سویا نہیں مردہ ہو چکا ہے’ شاہدہ منی

لاہور( گلف آن لائن) نامور اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ مقبوضح کشمیر کے معاملے پر طویل خاموشی سے ثابت ہو گیا ہے کہ عالمی ضمیر سویا نہیں بلکہ مردہ ہو چکا ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے گزشتہ کئی ماہ سے نہتے کشمیریوں کو جبر اور بندوق کی نوک پر قید کر رکھا ہے لیکن عالمی دنیا کی جانب سے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ،طویل خاموشی سے واضح ہو گیا ہے کہ عالمی ضمیر سویا نہیں بلکہ مردہ ہو چکا ہے ۔

اس کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی زبان پر بھی تالے لگے ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی ہر سطح پر سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی اور اللہ نے چاہا تو کشمیری کے معاملے پر ضرور کوئی معجزہ ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں