معاون خصوصی حسان خاور

شہباز شریف اب بھی تاریخیں لینے کی کوشش میں ہیں، حسان خاور

راولپنڈی (گلف آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ شہباز شریف اب بھی تاریخیں لینے کی کوشش میں ہیں، یہ کیسے بے گناہ ہیں جو چاہتے ہیں انصاف کا پہیہ ہی نہ چلے، آپ کے مل کے ملازمین کے اکاونٹ سے اربوں روپے نکلے

ہفتہ کوراولپنڈی کمشنر آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسان خاور نے کہا کہ منڈی بہاوالدین کے جلسے نے بتا دیا عوام کس کے ساتھ ہیں، اپوزیشن کبھی ایک تو کبھی دوسرے دروازے پر جارہی ہے، اپوزیشن تمام کام چھوڑ کے 2023الیکشن کی تیاری کرے،انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کے عوام بھی صحت کارڑ سے مستفید ہوں گے، نیا پاکستان صحت کارڑ نے غریب اور امیر کا فرق مٹا دیا ہے، پاکستان کے ہیلتھ نظام میں صحت کارڈ ایک انقلابی قدم ہے، سندھ کے حکمرانوں سے گزارش ہے کہ وہ بھی ہیلتھ کارڈ پر آئیں، راولپنڈی ڈویژن میں ساڑھے 300ارب کے ترقیاتی منصوبے چل رہے ہیں،

نالہ لئی ایکسپریس منصوبہ بھی جلد شروع کررہے ہیں، اٹک میں 200بیڈ کے مدر اینڈ چائلڈ اسپتال پر تیزی سے کام جاری ہے، بدقسمتی سے صوبے میں نئے تفریحی مقامات نہیں بنائے گئے، صوبے میں نئے تفریحی مقامات سے متعلق کام کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ تین ڈیم اس وقت زیر تعمیر ہیں، راولپنڈی ڈویژن میں صحت کے شعبے میں تیزی سے کام ہورہا ہے،حسان خاور کا کہنا تھا کہ سانحہ مری تکلیف دے واقعہ تھا، روک تھام کے لیے کام کررہے ہیں، مری کے اندر سیاحت کے فلو کو کم کرنے جارہے ہیں، مری کے پورے راستے میں ایس ایم ڈیز لگانے جارہے ہیں،

ایس ایم ڈیز لگانے میں ورلڈ بینک ہماری معاونت کرے گا۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ آزادی صحافت کا قائل ہوں لیکن آزادی کے بھی حدود و قیود ہیں، محسن بیگ کے خلاف مراد سعید نے اپنا قانونی حق حاصل کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں