نیر حسین بخاری

لانگ مارچ اسلام آباد سے قبل بدزبان بریگیڈ مخبوط الحواس ہو گیا ہے’نیر حسین بخاری

اسلام آباد(گلف آن لائن)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لانگ مارچ اسلام آباد سے قبل بدزبان بریگیڈ مخبوط الحواس ہو گیا ہے ـاپنے ایک بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہا کہ نالائق کپتان اور ناکام وزرا ء کی چیخ و پکار وقت نزع کی گواہی ہے ـانہوں نے کہا کہ لوہا گرم ہو رہا ہے صرف آخری چوٹ لگانی باقی ہے

ـانہوں نے کہا کہ قومی خزانے کے خائنوں اور عوام الناس کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے والوں کو تمام آئینی طریقوں سے انجام تک پہنچائیں گے ـنیئر حسین بخاری نے کہا کہ پارلیمنٹ پر اندر اور بائر سے حملہ ہونے والوں کو پارلیمنٹ سے تحریک عدم اعتماد کے زریعے نجات حاصل کریں گے ـقلیل ترین اکثریت کے حامل وزیراعظم کے خلاف حکومتی ارکان کے استعفے بھی آ سکتے ہیںـانہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لانگ مارچ اسلام آباد میں شریک لاکھوں شہری حکمرانوں پر عوامی عدم اعتماد کریں گے ـ

اپنا تبصرہ بھیجیں