محمد جاوید

گوجرانوالہ انتظامیہ کی جانب سے جماعت اسلامی کے کارکنان پر ایف آئی آر کا اندراج قابل مذمت ہے’محمد جاوید

لاہور (گلف آن لائن )امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے گوجرانوالہ انتظامیہ کی جانب سے جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان پر ایف آئی آر کا اندراج کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے پرامن احتجاج کو یقینی بنایا ہے اور اس ضمن میں ہمیشہ قانون کی پاسداری کو مقدم رکھا ہے ۔

یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمران اسلام آباد دھرنے سے قبل ہی گھبراہٹ کا شکار ہو گے ہیںاور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ حکمرانوں کی انتقامی کارروائیاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں، ایف آئی آر کو واپس لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پورے صوبے کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے ، پولیس چوروں، لیٹروں اور ڈاکووں کو پکڑ نے کی بجائے سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو نشانہ بنا رہی ہے ۔عوام کے جان و مال کو کسی قسم کا کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے ۔

تھانے جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن چکے ہیں۔حکمرانوں نے انتقامی کارروائیاں بند نہ کیں تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیں گے ۔تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ثابت ہو ئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری کا درس دینے والوں نے ماضی کے حکمرانوں کو بھی مات دیدی ہے ۔ صرف 7ماہ کے دوران قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں 1ارب 8کروڑ 10لاکھ کے اخراجات کئے گے ہیں۔67لاکھ کی نئی گاڑیاں خریدی گئیں اور 6کروڑ 26لاکھ روپے پرتعاش کھانوں پر اڑا دیے گے ۔قوم سوال پوچھتی ہے کہ کہاں ہے وہ تبدیلی جس کا خواب دیکھایا گیا تھا۔؟ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ پٹرول کے بعد بجلی کے نرخوں کو ایک مرتبہ پھر بڑھانے کی خبریں میڈیا میں ا رہی ہیں۔

حکمرانوں نے مظالم کی انتہا کر دی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان سے نجات حاصل کی جائے۔جماعت اسلامی نے عوام کی مشکلات کے حل کی خاطر پر امن احتجاجی دھرنے دے رہی ہے ۔ وسطی پنجاب میں شیخوپورہ اور گوجرانوالہ کے کامیاب ترین دھرنوں کے بعد 4مارچ کو ساہیوال میںاحتجاجی دھرنا دیا جائے گا ۔جس میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔مہنگائی کی چکی میں پسنے والے غریب عوام تحریک انصاف کی تبدیلی سے تنگ آچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں