شہبازشریف

ملک کے سیاسی ماحول کو دن رات چور ڈاکو کہہ کہ زہر آلود کردیا گیا ہے، سب مکافات عمل ہے’ شہباز شریف

لاہور(گلف آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک کے سیاسی ماحول کو دن رات چور ڈاکو کہہ کہ زہر آلود کردیا گیا ہے، یہ سب مکافات عمل ہے، شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی سے واپسی پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ ملک میں معیشت کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے، ملک کے سیاسی ماحول کو دن رات چور ڈاکو کہہ کہ زہر آلود کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب مکافات عمل ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ یوکرین پر حملے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم کے دورہ روس کو آپ کیسے دیکھتے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ آپ ان سے پوچھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں