شاہنواز دھانی

شاہنواز دھانی پر شاہد آفریدی کی تنقید تعریف میں بدل گئی

لاہور(گلف آن لائن)قومی کرکٹر شاہنواز دھانی پر سابق کپتان شاہد آفریدی کی تنقید تعریف میں بدل گئی۔ حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے شاہنواز دھانی سے اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود دھانی کی کارکردگی میں بہتری نہیں آئی، میں دھانی سے خوش نہیں ہوں، انہیں چاہیے کہ اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں اور مجھے امید ہے کہ وہ لے آئیں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ دھانی کی سیلیبریشن اوور ہوجاتی ہے، انہیں چاہیے ابھی اپنا فوکس کرکٹ پر رکھے ، یہ چیزیں تب اچھی لگتی ہیں جب آپ کی پرفارمنس اچھی ہو۔

شاہنواز دھانی نے گزشتہ روز کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف 4 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں لیں ،ایک کیچ بھی لیا جس کے بعد وہ میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے دھانی اور ملتان سلطانز کی بہترین کارکردگی پر داد دیتے ہوئے کہا کہ دھانی کو ان کی ناقابل یقین حد تک صلاحیت پیش کرتا دیکھ کر خوشی ہوئی، جیسی پرفارمنس انہوں نے گزشتہ برس پیش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں