عثمان بزدار

وزیراعلی پنجاب کاہنہ میں گھریلو ملازمہ کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی

لاہور (گلف آن لائن ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہورکے علاقے کاہنہ میں گھریلو ملازمہ کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا حکم دیدیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔مقتولہ کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں