مولانا فضل الرحمن ،آصف زرداری

مولانا فضل الرحمن ،آصف زرداری میں ٹیلیفونک رابطہ ،حکومت مخالف تحریک پرتبادلہ خیال کیا گیا’ذرائع

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے صدر و جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور سابق صدر مملکت آصف زرداری میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں حکومت مخالف تحریک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں نے فون پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق گفتگو کی جبکہ پیپلز پارٹی کے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں