عظمی بخاری

شہبازشریف اور حمزہ شہباز چار سال سے عدالتوں میں پیشیاں اور عمرانی بغض بھگت رہے ہیں’عظمی بخاری

لاہور (گلف آن لائن)مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر کے یہ پکوڑے والے کاغذ ہر جگہ کام نہیں آتے،انہی کاغذات کی بنا پر این سی اے نے اٹلی،یو ای اے،امریکہ اور برطانیہ میں تحقیقات کیں،الحمد اللہ شہبازشریف وہاں سے بھی انٹرنیشنل صادق و امین ڈکلیئر ہوئے۔

اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز چار سال سے عدالتوں میں پیشیاں اور عمرانی بغض بھگت رہے ہیں،شہبازشریف عمران نیازی کے دورحکومت میں دو بار اور حمزہ شہباز دو سال جیل کاٹ چکے ہیں۔عمران خان اور عثمان بزدار سے ایک ایک رات جیل میں نہیں گزاری جانی،ایف آئی اے نے شہبازشریف پر وہی کیس بنایا جس میں نیب کو ڈھائی سال سے کچھ نہیں مل سکا۔شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی حقیقت بشیر میمن نے عیاں کردی ہے۔

شہزاد اکبر ہر دوسرے دن ایف آئی اے لاہور آفس کے چکر لگاتا تھالیکن ایف آئی اے شہبازشریف کیخلاف ایک بھی ثبوت نہیں دے سکا،اس لیے شہزاد اکبر آج کسی کو منہ دیکھانے کے قابل نہیں رہا۔شہبازشریف سپریم کورٹ،لاہور ہائیکورٹ اور احتساب عدالت سے سرخرو ہوچکے ہیں۔صاف پانی کمپنی کیس میں لاہور کی احتساب عدالت کا فیصلہ چیئر مین نیب کیخلاف چارج شیٹ ہے۔شہبازشریف نے دس سال پنجاب کی خدمت کی اور ایک ہزار اب سے زائد کی بچت کی ،منتخب عوامی نمائندوں پر منی لانڈرنگ جیسے الزامات عمرانی ٹولے کی سازش کا حصہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں