این سی اوسی

این سی اوسی نے پاکستان اور آسٹریلیا کے میچوں کیدوران گراؤنڈ میں 100 فیصد تماشائیوں کی اجازت دیدی

اسلام آباد (گلف آن لائن)نیشنل کمانڈر اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کے میچوں کیدوران گراؤنڈ میں 100 فیصد تماشائیوں کی اجازت دے دی۔منگل کو این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )کو 4 مارچ سے 5 اپریل تک گراؤنڈ میں 100 فیصد تماشائیوں کی اجازت ہے۔این سی او سی کے مطابق 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے مکمل طور پر ویکسین شدہ کو میچز میں شرکت کی اجازت ہے ،12 سال سے کم عمر کے بچے بغیر ویکسی نیشن کے بھی گراؤنڈ میچ دیکھ سکیں گے۔

این سی او سی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا پروٹوکول کی سختی سے پابندی کو یقینی بنائیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کو دورہ پاکستان کے دوران تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں