خداکی ذات

جس کو خداکی ذات عزت سے نوازے اسے کوئی کم کرسکتا ہے اور نہ چھین سکتا ہے ‘نصیبو لعل

لاہور( گلف آن لائن)نامورگلوکارہ نصیبو لعل نے کہا ہے کہ جس کو خداکی ذات عزت سے نوازے اسے کوئی کم کرسکتا ہے اور نہ چھین سکتا ہے ، عزت اور شہرت اوپر والے کی عنایت ہے اور اس کے فیصلوں کو کوئی نہیں بدل سکتا ۔ایک انٹر ویو میں نصیبو لعل نے کہا کہ بلاو وجہ تنقید کرنے والوں پر کبھی توجہ نہیں دی کیونکہ تنقید کرنے والے آپ کو سوائے دکھ کے کچھ نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی سادہ طبیعت کی مالک ہوں اور عاجزی کی وجہ سے خدا کی ذات نے مجھے عزت اور شہرت سے نوازاہے ، میری شخصیت میں بناوٹ نام کی کوئی چیز نہیں، میں جیسی ہوں خود کو ایسا ہی ظاہر کرتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں