سلیم مانڈوی والا

عوامی مارچ میں لاکھوں لوگوں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے اب عوام حکومت سے تنگ ہے، سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا عوام کا اعتماد کھو جانے کے بعد بھی عہدے پر فائز رہنے کا جواز نہیں بنتا۔ اپنے بیان میں سلیم مانڈی والا نے کہاکہ وفاقی حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ لاکھوں لوگوں نے عوامی مارچ میں شرکت کرکے وفاقی حکومت کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔

انہوںنے کہاکہ عوامی مارچ میں لاکھوں لوگوں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ اب عوام حکومت سے تنگ ہے۔ انہوںنے کہاکہ اب وزیر اعظم کا عوام کا اعتماد کھو جانے کے بعد بھی عہدے پر فائز رہنے کا جواز نہیں بنتا۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ میں دن بدن لوگوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ اپنے شیڈول کے مطابق رواں دواں ہے۔ سلیم مانڈی والا نے کہاکہ عوامی مارچ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا وفاقی دارالحکومت پہنچے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں