روس یوکرین

روس یوکرین تنازع، فرحان اختر کا بھارتی طالبعلم کی ہلاکت پر اظہار تعزیت

ممبئی (گلف آن لائن) بالی ووڈ کے معروف اداکار وہدایتکار فرحان اختر نے یوکرین میں ایک بھارتی طالب علم کی ہلاکت کی خبر پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔فرحان اختر نے ٹوئٹر پر روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع کے دوران یوکرین کے شہر خارکیف میں شیلنگ و فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بھارتی طالب علم کی ہلاکت پراظہارِ تعزیت کیا ہے۔

اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ’ایک بھارتی طالب علم اب یوکرین میں حملے کا نشانہ بن گیا ہے’۔فرحان اختر نے اپنے ٹوئٹ میں ہلاک ہونے والے طالب علم کے خاندان سے تعزیت کی ہے۔اْنہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارتی حکومت اپنے تمام شہریوں کو جلد باحفاظت گھر پہنچا سکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں