حسان خاور

اپوزیشن کی سیریز کا آخری سیزن، اس کے بعد یہ ڈرامہ ختم ہو جائے گا’ حسان خاور

لاہور (گلف آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ اتحادیوں نے وعدوں کا پاس رکھا، وہ ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن کی سیریز کا آخری سیزن ہے، اس کے بعد یہ ڈرامہ ختم ہو جائے گا۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 بڑی اپوزیشن جماعتوں نے نہ صرف فضائی آلودگی پھیلائی بلکہ سیاسی آلودگی بھی پھیلائی، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سیاسی آلودگی کا انڈیکس بہت اوپر جا رہا ہے، وزیراعظم کے ایجنڈے میں فضائی آلودگی کیساتھ ساتھ سیاسی آلودگی ختم کرنا بھی ہے۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ بلاول نے وزیراعظم کو 5 دن کی مہلت دی۔ انہوں نے کہا 5 دن میں نمبر پورے کریں گے، فضل الرحمان کہتے ہیں وہ سفر میں ہیں کچھ کہہ نہیں سکتے، اس فلم کے پروڈیوسر زرداری صاحب ہیں اور ہیرو کیلئے کشمکش چل رہی ہے، آصف زرداری نے اپنی انتخابی مہم چلا دی ہے، ن لیگ سارا ملبہ شہباز شریف پر ڈلے گا، ہوسکتا ہے چھوٹے بھائی کی بڑے بھائی سے سرزنش بھی ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں