شہباز شریف

شہباز شریف کی پشاور میں مسجد میں خود کش دھماکے کی مذمت

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے پشاور میں مسجد میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں ۔

اللہ تعالی کے حضور سربسجود نمازیوں پر یہ اندوہناک حملہ کرنے والے نہ مسلمان ہو سکتے ہیں نہ ہی انسان،ملک میں امن و امان کی سنگین ہوتی صورتحال لمحہ فکریہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ طویل عرصے سے بار بار توجہ دلا رہا ہوں کہ سر اٹھاتی دہشت گردی پر سنجیدگی سے غور کی ضرورت ہے،دہشت گردی کی واپسی ملک وقوم کے لئے نیک فال نہیں ۔اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں مقام بلند عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں