فرحان سعید

فرحان سعید کا آج کل کے ڈراموں پر تنقید کرنے والے صارفین کو جواب

کراچی (گلف آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید نے آج کل کے ڈراموں پر تنقید کرنے والے صارفین کو جواب دے دیا۔ فرحان سعید نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں اْنہوں نے آج کل ٹی وی ڈراموں میں دِکھائے جانے والے مواد کے بارے میں بات کی۔اْنہوں نے کہا کہ’ ہم سے اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ ہم کیا دِکھا رہے ہیں اور کیا سکھا رہے ہیں’۔

اْنہوں نے کہا کہ اْن کا تعلق انٹرٹیمنٹ انڈسٹری سے ہے ناکہ شعبہ تعلیم سے کہ ہم آپ کو ہمیشہ اچھا پیغام ہی دیں گے ‘۔اْنہوں نے کہاکہ’ لوگوں کو انٹرٹینمنٹ کو اتنا زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے، ہم لوگوں کو وہی سب کچھ دکھا تیہیں جو معاشرے میں ہوتا ہے’۔اداکار نے کہا کہ’ اس طرح کے پراجیکٹس کو روکنے اور ان پر پابندی لگا کر صرف ا?پ اپنی ا?نکھیں بند کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں