گورنر سندھ

اپوزیشن کے پاس تحریک عدم اعتماد کیلئے نمبر پورے نہیں، گورنر سندھ کا دعویٰ

کراچی(گلف آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ سے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس تحریک عدم اعتماد کیلیے نمبر پورے نہیں ہیں۔خصوصی گفتگو کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کے ادارے وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں، وہاں سے نہ کوئی اشارے آتے ہیں، نہ ہی فون جاتے اور آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 9 مارچ کو کراچی آئیں گے اور ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کریں گے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیو ایم سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں اور آئندہ بھی اچھے رہیں گے، وزیراعظم اتحادیوں سے ملاقات کرتے ہیں، چوہدری شجاعت سے بھی ملاقات کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہیلتھ کارڈ کیلئے میں نے وزیراعظم سے بات کی ہے، ایم کیو ایم ہماری حکومت کیساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے، متحدہ قیادت کے کوئی مطالبات نہیں ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم نے وزیراعظم کے ریلیف پیکیج کو سراہا ہے، متحدہ کے کیمپ سے مختلف اوقات میں مختلف آوازیں آتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پالیسی سے اختلافات ہوسکتا ہے، جسے ہم دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ایم کیو ایم کی خواہش تھی کہ وزیراعظم بہادرآباد میں مہمان نوازی کا موقع دیں۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں