شہباز شریف

پیکا کالے قانون کو مسترد کرچکے ہیں، آرڈیننس کی پارلیمنٹ سے منسوخی کیلئے قرارداد جمع کرادی ‘ شہباز شریف

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمینڈ) کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے ۔

اپنے تہنیتی پیغام میں شہباز شریف نے صدراظہر عباس ، سیکرٹری جنرل حافظ طارق محمود، سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدرعماد یوسف، سیکرٹری فنانس شہاب محمود، محمد عثمان اور میاں طاہر کو جوائنٹ سیکرٹریز منتخب ہونے پر مبارک دیتے ہوئے کہا کہ نو منتخب عہدیداروں نے ایسے مرحلے پر قیادت سنبھالی ہے جب صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر کاری حملے ہورہے ہیں ،آئین میں دی گئی آزادیوں پرسیاہ قوانین کے ذریعے شب خون مارا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں دی گئی صحافت، اظہا رائے اور شہری آزادیوں کے تحفظ اور فروغ کی جدوجہد میں آپ کے ساتھ ہیں ،صحافت اور سیاست جمہوری نظام کی بقائ، فروغ اور تحفظ میں ہمیشہ ساتھ ساتھ رہے ہیں ،صحافت اور سیاست دونوں کے بغیر کسی ایک کی آزادی قائم نہیں رہ سکتی ،پیکا کالے قانون کو مسترد کرچکے ہیں، آرڈیننس کی پارلیمنٹ سے منسوخی کے لئے قرارداد جمع کرادی ہے ،امید ہے کہ حکومت کے اتحادی اور باضمیر حکومتی ارکان بھی پیکا آرڈیننس کی منسوخی کے لئے قرارداد کے حق میں ووٹ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں