رانا ثناء اللہ

بندے پورے ہیں تو اسمبلی کا اجلاس بلائیں،رانا ثناء اللہ کا وزیر اعظم کو چیلنج

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے وزیراعظم اور وفاقی وزرا کو چیلنج کرتے ہوئے کہاہے کہ بندے پورے ہیں تو اسمبلی کا اجلاس بلائیں،عمران نیازی کا اپنے ممبران پہ خریدے جانے کا الزام لگانا ممبران کی تضحیک ہے ،اپنے ارکان پر الزام نہ لگائیں جو عوام کو کنگال کرنے پر آپ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں ،دیگر ارکان کو چھوڑیں، پرویز خٹک پہلے اپنے بھائی کو تو پی ٹی آئی میں واپس لے آئیں،بڑھکیں مارنے اور روزانہ ہلکان ہونے کے بجائے اسمبلی اجلاس بلائیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ چپڑاسی، گلے کی کمائی کھانے اور جہانگیر ترین کے خرچے پر الیکشن لڑنے والے عمران نیازی کے سگے بننے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بندے پورے ہیں تو اسمبلی کی کرسیاں کیوں اکھاڑدیں، قالین کیوں اکھاڑ دئیے؟۔انہوںنے کہاکہ اپنے وزرا پر خریداریوں کے الزامات لگارہے ہیں، حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کرلیا ،عمران نیازی بلاتاخیر اجلاس بلائے اوراپنے دعووں کو سچ کردکھائے ۔

انہوںنے کہاکہ بڑھکیں مارنے اور روزانہ ہلکان ہونے کے بجائے اسمبلی اجلاس بلائیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا ۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ عمران نیازی دیر نہ لگائیں، فوری اجلاس بلائیں اور تحریک عدم اعتماد کا ناکام بنادیں ،عمران نیازی اور وزرا کی بوکھلاہٹ ان کے بیانات سے عیاں ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ارکان پورے ہیں تو اپوزیشن ارکان کی خریداری کی ضرورت کیوں پڑی؟،جن کو کچے گھر اور غریب نظر نہیں آتے، انہیں اب حقیقت نظر آنا بند ہوچکی ہے ۔انہوںنے کہاکہ یہ ساون کے اندھے ہیں، انہیں ہر طرف ہرا ہرا ہی نظر آئے گا ،عمران نیاز ی اور وزرا کی آنکھیں جلد کھل جائیں گی، جلد حقیقت کا پتہ چل جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں