حافظ حمد اللہ

حافظ حمداللہ کی جنگ گروپ کے حکومتی بائیکاٹ اور سرکاری پابندیوں کے نفاذ، اشتہارات کی بندش کی شدید مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے جنگ جیو گروپ کے حکومتی بائیکاٹ اور سرکاری پابندیوں کے نفاذ، اشتہارات کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران نیازی عمران نازی بن چکے ہیں ،عمران نیازی کا عوام بائیکاٹ کرچکے ہیں، عدم اعتماد اس نازی ازم سے نجات دلائے گی ۔

اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ جنگ جیو گروپ کی آزاد صحافتی پالیسی عمران نیازی کو تکلیف دیتی ہے ،پی ٹی آئی جنگ جیو گروپ کے خلاف جنگ پر اتر آئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جنگ جیو گروپ پر حملہ کرنے والوں کو وقت اور عوام نے کیاتھا آف ائیر کردیا ۔ انہوںنے کہاکہ صحافیوں کی پسلیاں توڑنے، میڈیا کی زباں بندی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا ثبوت ہے ۔

انہوںنے کہاکہ گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کا رْخ کرتا ہے، حکمرانوں کی رسوائی اور رخصتی کا وقت آتا ہے تو وہ میڈیا کا آئینہ توڑنے لگتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جنگ جیو گروپ نے عمران نیازی پر احسان کیاتھا، یہ اس کا بدلہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم میڈیا کے خلاف کالے قوانین، میڈیا پر پابندیوں کو مسترد کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم میڈیا کی آزادی، دستوری آزادیوں کے تحفظ کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں