مسرت جمشید چیمہ

بلاول زرداری اپنی ناکامی کو گھسیٹ کر اسلام آباد تک لیجانا چاہتے ہیں ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ و تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے تمام وسائل جھونکنے کے باوجود بلاول زرداری کی کراچی سے روانہ ہونے والی ریلی سوائے ناکامی کے کچھ حاصل نہیں کر سکی ، ناصر باغ کے باہر سندھ سے آئے ہوئے کارکنان ہی نظر آئے اورلاہور کے عوام اور کارکنوںنے پیپلزپارٹی سے لا تعلقی اختیار کئے رکھی ۔

گوجرانوالہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بلاول زرداری کو کاوشوں کے باوجود کوئی کامیابی نہیں ملی بلکہ یہ اپنی ناکامی کو گھسیٹ کر اسلام آباد تک لیجانا چاہتے ہیں ۔بلاول زرداری عوام کے حقوق کے نام پر مارچ کرنے نکلے لیکن لاہور میں انتخابی مہم شروع کر دی جسے لاہور کی عوام نے مسترد کر دیا ۔

آپ سندھ کے وسائل سے پنجاب میں اپنی سیاست نہیں چمکا سکتے ،ان شا اللہ تحریک انصاف نے آپ کے سندھ کے قلعے میں بھی دڑاڑ ڈال دی ہے اور عام انتخابات میں آپ سے چندڈویژن کی سیاست بھی چھن جائے گی ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان شارٹ نوٹس پر جلسے کر رہے ہیں اور جلسہ گاہ میں جمع ہونے والا عوام کا سمندر اس امر کا ثبوت ہے کہ انہیں وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں پر اعتمادہے اور وہ آئندہ عام انتخابات میں بھی اپوزیشن ٹولے کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں