نیئر حسین بخاری

تحریک عدم اعتماد آئی نہیں عمران ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (گلف آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر حسین بخاری نے وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک عدم اعتماد آئی نہیں عمران ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ،عدم اعتماد آئینی حملہ کیلئے اپوزیشن کی پوزیشن سنبھالنے پر کپتان کے پاؤں اکھڑ رہے ہیں ۔ پیر کو اپنے بیان میں غیر پارلیمانی گفتگو طائر کرتی ہے کہ عمران خان کو حکومتی ممبران اور اتحادیوں کی وکٹیں گرنے کا یقین ہوگیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچے نہیں تبدیلی غبارے سے ہوا نکلنا شروع ہو گئی ہے ۔

انہوںے کہاکہ تحریک عدم اعتماد آئی نہیں عمران ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عدم اعتماد آئینی حملہ کیلئے اپوزیشن کی پوزیشن سنبھالنے پر کپتان کے پاؤں اکھڑ رہے ہیں ۔ نیئرحسین بخاری نے کہاکہ 8مارچ ڈی چوک پہنچنے والا عوامی سمندر سرکاری ٹھکانے بہا لے جائے گا ۔

انہوںنے کہاکہ عدم اعتماد کامیابی کے بعد عمران خان کے ساتھ جو ہوگا آئین اور قانون کے عین مطابق ہوگا ۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ قومی خزانے کے خزینوں غریبوں کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے والوں کا احتساب بھی ہوگا اور حساب بھی ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ پاؤں سر پر رکھ کر دیواریں پھلانگ کر بھاگنے والے کو عوام کا جم غفیر گھبرائے ہوئے کو بھاگنے نہیں دے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں