محمد حفیظ

سلو اور ڈیڈ وکٹ، جیت کا ارادہ بھی نظر نہیں آ رہا،محمد حفیظ

لاہور (گلف آن لائن) سابق مایہ ناز کرکٹر محمد حفیظ نے راولپنڈی کی وکٹ اور پاکستانی بلے بازوں کی سست رفتار بیٹنگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سلو اور ڈیڈ وکٹ، جیت کا ارادہ بھی نظر نہیں آ رہا۔محمد حفیظ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ سلو اور ڈیڈ وکٹ۔ اس کے ساتھ جیت کا ارادہ بھی نظر نہیں آرہا۔

انہوںنے کہاکہ راولپنڈی ٹیسٹ نتیجہ خیز رہنے کا امکان کم ہوتا جا رہا ہے، میچ کا نتیجہ اسی صورت آئے گا جب ایک ٹیم بہت برا کھیلے۔انہوںنے کہاکہ ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل نتیجہ خیز کرکٹ کی وجہ سے ہے، بے مزہ اور ڈرا ہونے والے میچ ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں