عمران خان

عمران خان کا سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر افسوس اور دکھ کا اظہار

اسلام آباد (گلف آ ن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔وزیر اعظم نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے بھی سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور کہاکہ رفیق تارڑ کے انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا، دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اطلاعا ت نے کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اپنے بیان میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے سابق صدر رفیق تارڑ کے لواحقین و اہل خانہ کے ساتھ دلی اظہار تعزیت کیا ۔وزیر خارجہ نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں