آصف علی زرداری

باوقار معاشرے کیلئے خواتین کا کردار اہم ہے ، آصف علی زرداری

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ باوقار معاشرے کیلئے خواتین کا کردار اہم ہے ۔ اپنے بیان میں سابق صدر نے کہاکہ جمہوریت پسندوں کیلئے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا کردار مشعل راہ ہے، پیپلزپارٹی کے جیالوں کو فخر ہے ان کی قائد خاتون ہیں،۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے آمروں اور شدت پسندوں کی مزاحمت کی، پاکستان پیپلزپارٹی نے خواتین کو شعبہ میں نمائندگی دی ۔ سابق صدر نے کہاکہ خواتین جج ، خواتین بنک ، خواتین پولیس ، لیڈی ہیلتھ ورکرز پیپلزپارٹی کا کارنامہ ہے ۔

انہوںنے کہاکہ خواتین کو کمزور تصور کرنے والے شعور سے محروم ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام خواتین کے بہبود کی طرف انقلابی قدم ہے۔ سابق صدر نے کہاکہ معاشرے کو باوقار بنانے میں خواتین کا بنیادی کردار ہے ، ہم ایسا معاشرہ بنانا چاہتے ہیں جہاں خواتین خود کو محفوظ تصور کریں۔ انہوںنے کہاکہ خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے کو روکنے کیلئے قانون پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں