رکی پونٹنگ

شین وارن سے آخری بات کہتا کہ میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں ، رکی پونٹنگ

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے انکشاف کیا ہے کہ شین وارن سے آخری بات کہتا کہ میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں ۔میڈیا کو دئیے گئے اپنے بیان میں رکی پونٹنگ نے نم آنکھوں سے کہا کہ اگر میں، شین وارن سے آخری بار بات کرتا تو میں اْنہیں صرف اتنا کہتا کہ میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں۔رکی پونٹنگ نے کہا کہ میں صبح اْٹھا تو جلدی جلدی میں بچوں کو نیٹ بال کھیلنے کے لیے تیار کر رہا تھا کہ اچانک میری اہلیہ کو فون پر شین وارن کی موت کے بارے میں معلوم ہوا اور پھر اہلیہ نے مجھے یہ افسوسناک خبر دی۔انہوں نے کہا کہ میں نے اہلیہ کے ہاتھ سے فون چھین کر خود دیکھا کیونکہ مجھے یقین نہیں آرہا تھا۔

رکی پونٹنگ نے کہا میں جب بھی ٹی وی پر شین وارن کی آواز سْنتا ہوں تو مجھے اْن کے ساتھ گْزارے گئے قیمتی لمحات یاد آجاتے ہیں، میں شدید صدمے میں ہوں اور مجھے نہیں معلوم کہ یہ سب کب ٹھیک ہوگا۔اْنہوں نے کہا کہ میرے پاس کہنے کو الفاظ کی کمی ہے تاہم میں جب بھی ٹی وی پر شین وارن کی آواز سْنتا ہوں تو ٹی وی بند کردیتا ہوں کیونکہ یہ میرے لیے بہت مشکل ہے۔خیال رہے کہ جمعے کے روز 52 سالہ شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں