حماد اظہر

پچھلے دو ہفتوں سے وزیر اعظم عمران خان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، حماد اظہر

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پچھلے دو ہفتوں سے وزیر اعظم عمران خان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیرتوانائی نے کہاکہ عوام کو واضح نظر آیا ہے کہ کون اپنے ملک کے وقار اور بہتر مستقبل کیلئے کھڑا ہے اور کون اپنی دولت بچانے کی خاطر سازش کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاکہ صرف یہ اسمبلی نہیں، پاکستان کا ہر شہر اور گاؤں اپنے وزیراعظم پر ناز کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں