فیول ایڈجسٹمنٹ

آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی کے بنیادی ٹیرف میں بھی 95 پیسے یونٹ اضافے کی اطلاعات ہیں’ صدر انجمن تاجران

لاہور(گلف آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں سبسڈی کے باوجود بجلی کی قیمت میں3روپے 10پیسے اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے صارفین پر 58ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ،نیپرا کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی کے بنیادی ٹیرف میں بھی 95 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی اطلاعات ہیںجس سے عوام کیلئے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کرنا ممکن نہیں رہے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں سبسڈی دینے کے باوجود 3روپے10پیسے وصول کرے گی جبکہ ٹیکسز اس کے علاوہ ہیں جس سے صارفین پر 58ارب روپے کا بڑا بوجھ پڑے گا جس سے ان کی کمرٹوٹ جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہمار امطالبہ ہے کہ ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ فارمولے کو ختم کر کے بجلی کی موجودہ قیمتوں میں کم از کم 40فیصد کمی کر کے انہیں دو سال کے لئے منجمد کیا جائے تاکہ عوام کو کچھ ریلیف ملے سکے۔انہوں نے کہا کہ سب سے خطرناک بات یہ ہے اب آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کرنے کے لئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں بھی 95پیسے فی یونٹ اضافے کا بھی فیصلہ کیا جارہا ہے جس سے عوام کے لئے بجلی کا استعمال خواب بن جائے گا۔ مطالبہ ہے کہ حکومت اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے اور دووقت کی روٹی کے لئے پریشان عوام کو ریلیف دیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں